17 مئی 2016 - 14:37
ایران کے پاس دنیا کی سب سے بڑی آئل ٹینکرز کمپنی ہے

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران توانائي كے وسائل كے حوالے سے ايك بہترين ملك ہے اور دنيا كے 55 فيصد سے زيادہ تيل كے ذخائر ايران ميں موجود ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قومی ٹینکر کمپنی (NITC) کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران 15.5 ملین ٹن سے زیادہ کی صلاحیت کیساتھ دنیا کی سب سے بڑی تیل ٹینکر کمپنی کا مالک ہے.

يہ بات علي اكبر صفايي نے تہران ميں تيل، ريل اور بندرگاہوں كي پہلي بين الاقوامي كانفرنس كے موقع پر خطاب كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے پيش گوئي كي كہ سال 2035 تك اسلامي جمہوريہ ايران كي سمندري نقل و حمل ميں بہت اضافہ متوقع ہے.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران توانائي كے وسائل كے حوالے سے ايك بہترين ملك ہے اور دنيا كے 55 فيصد سے زيادہ تيل كے ذخائر ايران ميں موجود ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ سعودي عرب اور خليج فارس اور بحيرہ كيسپيئن كے ساحلي ممالك كو توانائي كي اتني بڑي مقدار كي نقل و حمل كيلئے بہت بڑے بحري بيڑے كي ضرورت ہے.

نيشنل ايراني ٹينكر كمپني كو سال 1955 ميں قائم كيا گيا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲